Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi and Chairman PM Youth Program Rana Mashud Ahmed witnessed MOU signing ceremony to provide scholarships to talented Squash Player Noreena Shams belongs to District Dir, Khyber Pakhtunkhwa, in Prime Minister S

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi and Chairman PM Youth Program Rana Mashud Ahmed witnessed  MOU signing ceremony to provide scholarships to talented Squash Player Noreena Shams belongs to District Dir, Khyber Pakhtunkhwa, in Prime Minister Secretariat on Thursday.
Date

اسلام آباد،15 اگست 2024

 وزیراعظم سیکرٹریٹ میں خیبر پختونخوا کے ضلع دیر سے تعلق رکھنے والی اسکواش کھلاڑی نورینہ شمس کو اسپانسر شپ فراہمی کی معاہدہ تقریب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی موجودگی میں ہوئی۔

تقریب میں چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال، زکوڑی روپ کے سربراہ ایوب زکوڑی و دیگر متعلقہ حکام شریک تھے،تقریب میں زکوڑی گروپ آف انڈسٹریز کیجانب سے ضلع دیر سے تعلق رکھنے والی اسکواش کھلاڑی نورینہ شمس کو اسکالرشپس فراہمی معاہدہ پر دستخط کئے گئے 

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کی خاتون اسکواش کھلاڑی کو اسکالرشپس فراہمی کے معاہدہ کو صوبہ کی ہونہار خواتین کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم قرار دیا، انہوں نےایم او یو پر زکوڑی گروپ اور نیوٹیک انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کیجانب سے خیبرپختونخوا کے نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کو قابل ستائش اقدام قرار دیا 

انہوں نے کہا کہ اسکواش پلیئر نورینہ شمس سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر نوجوانوں کو بھی حکومتی مکمل سرپرستی کی ضرورت ہے،خیبر پختونخوا حکومت کو صوبہ میں کھیلوں کے فروغ پر توجہ دینی چاہئے، صوبہ کے نوجوان اپنی مدد آپ سے کھیل کے میدان میں پاکستان کانام روشن کررہے ہیں،
خییبرپختونخوا کے باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی و رہنمائی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھا رہا ہوں، صوبہ کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے بچانے کے لیئے کھیلوں کے میدان آباد کرنا انتہائی ضروری ہے،

انہوں نے کہا کہ وفاق سوشل ویلفیئر فنڈز کے پچاس فیصد استعمال کو صرف کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی بہبود پر خرچ کرنے کو یقینی بنائے،زکوڑی گروپ کیطرح دیگر اداروں اور صاحب ثروت افراد کو خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو استعمال میں لانے کیلئے انکی معاونت کرنی چاہئے،نیوٹیک میرے ساتھ ملکر صوبہ کے نوجوانوں پر وسائل خرچ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔#