Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi witnessed MoU signing ceremony of providing Sponsorship to Squash Player Ahsan Ayaz by Zakori group of Industries at Governor House on SATURDAY.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi witnessed MoU signing ceremony of providing  Sponsorship to Squash Player Ahsan Ayaz by Zakori group of Industries at Governor House on SATURDAY.
Date

پشاور،. 2 نومبر 2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کھلاڑی اپنے ملک کے سفیر کی مانند ہیں، سکواش میں بہت عرصہ ہمارے کھلاڑیوں کا راج تھا، جان شیر خان کے بعد ملک میں سکواش زوال پذیر ہوا. میری توجہ نوجوانوں کو آگے لانا اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر ہے،بہت جلد صوبہ میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیاجائیگا. 
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گورنر ہاوس پشاور میں نوجوان سکواش کھلاڑی احسن ایاز کو زکوڑی گروپ اف انڈسٹریز کی جانب سے سپانسر شپ فراہمی سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر زکوڑی گروپ آف اندسٹریز کے سی ای او ایوب خان زکوڑی اور نوجوان اسکواش کھلاڑی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے، 
گورنر خیبر پختونخوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا جذبہ اور تخلیقی صلاحیتیں کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کا صحیح استعمال اور اس کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا. کھلاڑیوں کی سپانسرشپ کو جاری رکھنا کھیلوں کی ترقی اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ گورنر ہاؤس کے دروازے کھلاڑیوں سمیت سب کے لیے کھلے ہیں،  اس تعاون سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور ان کی کارکردگی پر مثبت اثر پڑے گا۔ انہوں نے اس موقع پر ملک کی دیگر بزنس کمیونٹی اور صنعتکاروں سے بھی نوجوان طبقہ کی صلاحیتیوں کو سامنے لانے کیلئے زکوڑی گروپ کی طرز پر حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اٹھانے کی امید کا اظہار کیا،