
BUNER: SEP 14, 2025:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے دورۂ بونیر کے موقع پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کی جانب سے لگائے گئے ہیلتھ کیمپ کا معائنہ کیا۔ ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیراور پیپلز پارٹی بونیر کے راہنماء بھی انکے ہمراہ تھے ،گورنر کو کیمپ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور عوامی خدمت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے ریڈ کراس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں بین الاقوامی اداروں کا تعاون قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف مقامی آبادی کو معیاری علاج میسر آتا ہے بلکہ حکومت کے بوجھ میں بھی کمی آتی ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صحت عامہ کے منصوبوں میں ریڈ کراس سمیت دیگر فلاحی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنایا جائے تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں