Date
LAHORE: OCT 19, 2025:
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اتوار کے روز پنجاب گروپ /دنیا نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین میاں عامر محمود کی رہائش گاہ لاہور گئے اور ان سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ گورنر نے اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی مغفرت اور میاں عامر محمود سمیت غمزدہ خاندان کے دیگر افراد کیلئے صبر جمیل کی دعاکی. #