Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi visits MTBC Bagh central office during his visit to Azad Jammu & Kashmir

Bagh
Date

BAGH, AJ&K: JUNE 16, 2025

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے معروف کمپنی ایم ٹی بی سی کیئر کلاؤڈ کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا ، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے راہنماء چوہدری ریاض ، وزیر برائے آئی ٹی سردار ضیاء القمر بھی انکے ہمراہ تھے ، گورنر خیبرپختونخوا نے کمپنی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا جہاں انہیں کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات ، اس سے ہزاروں  خواتین اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے باغ میں عالمی معیار کے کمپنی کے قیام پر ادارہ کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ وویمن امپاورمنٹ کے حوالہ سے کمپنی بہتر کام کررہی ہے ، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات لکھے جبکہ ایم ٹی بی سی انتظامیہ نے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی