
BALAKOT/MANSEHRA: AUGUST 16, 2025.
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلزپارٹی کی صوبائی و ضلعی قیادت کے ہمراہ ہفتہ کے روز ضلع مانسہرہ کے فلیش فلڈ سے متاثرہ علاقہ مہانڈری گاؤں کاغان ویلی کا دورہ کیا اور وہاں پر فلیش فلڈ سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا، اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے عوام علاقہ سے بھی ملاقات کی اور سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہ وہ متاثرین سیلاب کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا- انہوں نے اس موقع پر ڈویژنل صدر ملک فاروق تنولی کو خصوصی ہدایات دیں کہ اگلے دو دنوں میں ریڈ کریسنٹ کے ساتھ مل کر بٹل اور ملحقہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے امدادی سامان فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچایا جائے تاکہ متاثرین تک بروقت امداد پہنچایا جا سکے-#