
AUGUST 20, 2025:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہدایت پر انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا صوبہ کے فلش فلڈ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے اور انجمن ہلال احمر کیجانب سے متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری ہے. بونیر میں متاثرین میں 1200 افراد میں تیار کھانا تقسیم کیا گیا. اس کے علاوہ مانسہرہ، سوات کے متاثرین میں ٹینٹس، کمبلز کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے. بونیر میں روزانہ کی بنیاد پر 50 ہزار لیٹر صاف پانی فراہمی کی استعداد رکھنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ تنصیب کیے جارہے ہیں جبکہ بونیر کے متاثرین میں روزمرہ اشیائے ضروریہ کی تقسیم اور تکنیکی ماہرین پر مشتمل 2 ایمبولینسز طبی امداد کی فراہمی میں بھی مصروف عمل ہے-گورنر خیبرپختونخوا نے انجمن ہلال احمر کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر متاثرین کی ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، گورنر نے کہا کہ متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا. #