
Date
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان اپنی رہائش گاہ پر عوام سے ملنے کا سلسلہ جاری رکھا ، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاؤہ لکی مروت ، بنوں اور دیگر ملحقہ علاقوں سے پارٹی کارکنوں اور سماجی تنظیموں کے وفود نے گورنر سے ملاقات کی اور ان سے اپنے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، عوام کی بڑی تعداد نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو اپنے انفرادی مسائل سے بھی آگاہ کیا ، اس موقع پر ملاقاتیوں نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے رویہ اور کردار کو سراہا انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی ایک عوام اور علاقہ دوست شخصیت ہیں انکے دروازے عوام کے لیئے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت بھی خراج تحسین کی مستحق ہے جس نے فیصل کریم کنڈی جیسے ورکر دوست شخص کو گورنر نامزد کیا