
DERA ISMAIL KHAN: SEP 27, 2025:
ڈیرہ اسماعیل خان بلوچستان روڈ دانہ سر کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد کی وفات پر تعزیت کے لیئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی مرحومین کی رہائش گاہ پیر اصحاب پہنچ گئے ، انہوں نے دکھی خاندان کے سربراہ فضل میانی اور دیگر ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی ، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی انہوں نے کہا کہ اس سانحہ پر پورا صوبہ غم میں مبتلاء ہے انہوں نے لواحقین کو اپنی جانب سے ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے ، واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان ، بلوچستان روڈ پر دانہ سر کے مقام پر خانہ بدوش خاندان کے منی ٹرک کی بریک فیل ہونے سے ٹرک گہرائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے بارہ افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے ، مرحومین کے لواحقین اور علاقہ کے باسیوں نے دکھ کی اس گھڑی میں دور دراز علاقہ میں تعزیت کے لیئے آنے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس قدم کو انسانیت دوستی کی مثال قرار دیا