NEWS

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim kundi meets with JUI(S) President Maulana Hamid ul Haqani at his residence and invites him to join APC which is scheduled in the first week of December.

November 30, 2024 • Written by Press Secretary • 2 min read
Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim kundi meets with JUI(S) President Maulana Hamid ul Haqani at his residence and invites him to join APC which is scheduled in the first week of December.

پشاور،30نومبر2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ ، سابق ایم این اے مولانا حامد الحق حقانی کی رہائش گاہ گئے اس موقع پر  جے یو آئی (س) کے جنرل سیکرٹری مولانا سید یوسف شاہ ، صوبائی ترجمان حافظ عبدالرافع ،  سابق ایم این اے ساجد حسین طوری ،پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی بھی موجود تھے ۔ گورنر خیبرپختونخوا نے جے یو آئی س کے اکابرین کو کرم میں قیام امن کی لیئے بھیجے جانے والے وفد اور پانچ دسمبر کو گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی-