Governor Khyber Pakhtunkhwa, along with SIndh Governor & Sindh Chief Minister Join Dawoodi Bohras Community Ashara Mubaraka Congregation in Tahiri Masjid Karachi

Governor Khyber Pakhtunkhwa, along with SIndh Governor & Sindh Chief Minister Join Dawoodi Bohras Community Ashara Mubaraka Congregation in Tahiri Masjid Karachi
Date

کراچی,14 جولائی 2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دورہ کراچی کے دوران داٶدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی مجلس امام حسین علیہ السلام میں شرکت کی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ صدر میں داودی بوہرہ جماعت کے مرکز طاہری مسجد آمد،داودی بوہرہ جماعت کے مرکزی رہنماٶں نے خیر مقدم کیا۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، اویس غنی ، ایم کیو ایم کے رہنما انیس قائم خانی ، سابق میئر کراچی مصطفی کمال بھی موجود تھے,گورنر سندھ اور گورنر خیبر پختونخوا  نے داٶدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی مجلس میں شرکت کی۔اس موقع پر داودی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا نے گورنر سندھ اور گورنر خیر پختونخوا کو خصوصی شالیں بھی پیش کی۔خیبرپختونخوا، سندھ اور ملک بھر میں امن وامان کے قیام اور ترقی خوشحالی کی دعا کی گئی