پشاور, 7 اکتوبر 2024
سابق عالمی اسکواش چیمپئن محب اللہ خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔انکے بیٹے سلمان محب بھی انکے ہمراہ تھے ، اس ملاقات میں کھیلوں کی ترقی اور اسکواش کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی چیمپیئن محب اللہ خان نے خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کی کھیلوں میں دلچسپی اور اسکواش کے حوالے سے موجود ٹیلنٹ پر زور دیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اسکواش کی ترقی اور فروغ میں محب اللہ خان انکے چھوٹے بھائی عالمی چیمپیئن جان شیر خان اور انکے خاندان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور نوجوانوں کو اسکواش سمیت دیگر کھیلوں میں آگے بڑھنے کے لیے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ملاقات کے دوران اسکواش کے عالمی سطح پر دوبارہ عروج اور خیبرپختونخوا میں اس کی بحالی کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔#