Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi addresses a Sarhad Business Alliance Delegation who called on him at Governor House

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi addresses a Sarhad Business Alliance Delegation  who called on him at Governor House

ہینڈآؤٹ۔252۔پشاور، 9 جولائی 2024ء
     گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ امن ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، بحیثیت پاکستانی اور خیبرپختونخوا کا شہری ہمیں امن و امان کے قیام کیلئے اجتماعی کردار ادا کرنا ہے،خیبرپختونخوا صوبہ دہشتگردی کے باعث بہت زیادہ متاثر ہواہے، دہشتگردی میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ کو مختلف شعبوں میں خصوصی رعایت ملنے کے حق میں ہوں، صوبہ کی تاجر برادری کا معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہے، ہم سب نے ملکر اجتماعی کوششوں سے صوبہ کو تمام شعبوں میں ترقی کیجانب گامزن کرنا ہے،افغانستان کے ساتھ 7 گیٹ ویز ہیں وہ کھل گئے تو وسط ایشیاء تک کاروباری ترقی کا سفر شروع ہو گا۔ 
    ان خیالات کا اظہارانہو ں نے سرحد بزنس الائنس کے نمائندہ وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ تنظیم تاجران کے صدر ملک مہر الہی کی قیادت میں نمائندہ وفد میں عدنان جلیل، چئیرمین سید ظاہر شاہ،بخت میر درانی، فیصل کاکا خیل، محمد اورنگزیب سمیت دیگر تاجر برادری کے عہدیدار و نمائندے شامل تھے۔وفد نے گورنر کو صوبہ میں بزنس کمیونٹی اور کاروباری سطح پر درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔وفد نے حالیہ بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافہ اور دیگر ٹیکسز سے متعلق کاروباری طبقہ کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔وفد کے شرکاء نے امن و امان کی صورتحال، کنٹونمنٹ بورڈ سے جڑے مسائل، پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پابندی،غیر معیاری میڈیکل اسٹور، انڈسٹریل روڈاور صوبہ میں کاروباری سہولیات اور ترقی کیلئے گورنر کو مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ معاشی ترقی کیلئے صوبہ میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے لیئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وسط ایشیا کی ریاستوں اور خیبرپختونخوا کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ دورہ تاجکستان میں پشاور اور تاجکستان کے درمیان تجارت کے فروغ پر بات چیت ہوئی،دورہ تاجکستان میں صنعتی شعبہ بالخصوص فوڈ، آٹو موبائل انڈسٹری، توانائی شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی ہے۔گورنرنے کہاکہ تاجکستان کے ختلان اور پشاور کو سسٹر شہر بنارہے ہیں جس سے فروٹ اور پولٹری کی بڑی منڈی سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شعبہ تعلیم، توانائی و دیگر شعبوں میں بہتری و جدت لانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے رہا ہوں، کاروباری طبقہ تحریری طور پر مسائل فراہم کریں جنکا متعلقہ فورمز سے حل یقینی بنایا جائے گا۔