Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi addressing Investiture ceremony the Students Council Beaconhouse College Programme, Margala Campus Islamabad on Tuesday.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi addressing Investiture ceremony the Students Council Beaconhouse College Programme, Margala Campus Islamabad on Tuesday.
Date

اسلام آباد 8 اکتوبر2024ء

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ ہمیں اجتماعی سطح پر پاکستان کے وسیع ترمفادمیں کام کرناہوگا،معیاری اور جدید تعلیم سے ہی درپیش چیلنجزکامقابلہ کیاجاسکتاہے،ملک بھر میں معیارِ تعلیم کی فراہمی میں بیکن ہاؤس سکول سسٹم کا کردار قابل تعریف ہے جو نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار کر رہا ہے۔
    
ان خیالات کا اظہارانہو ں نے بیکن ہاؤس کالج پروگرام مارگلہ کیمپس اسلام آباد  میں اسٹوڈنٹس کونسل تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گورنر نے اسٹوڈنٹس کونسل کے طلبہ میں ایواردز اور فیکلٹی اراکین میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر بیکن ہاؤس کالج پروگرام خواجہ حیدر لطیف ، پرنسپل عائشہ عنصر ، سینیئر ہیڈ مسٹریس عائشہ حفیظ نے بھی خطاب کیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے کالج کا دورہ کرنے اور تقریب میں شرکت پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کالج انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبرپختونخوا کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ تعلیم ہی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کی بنیادی ضامن ہے۔تعلیم افراد کو علم، ہنر، اور تجربات فراہم کرتی ہے، جو ان کی زندگیوں میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ تعلیم کی بدولت لوگ بہتر فیصلے کر سکتے ہیں، صحت مند طرز زندگی اختیار کرنے کے ساتھ  معیشت میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم معاشرتی مسائل کو حل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ افراد میں تنقیدی سوچ، تجزیاتی صلاحیت اور باہمی تعاون کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرتی خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھانے کیلئے  معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا۔انہوں نے اپنے خطاب میں بیکن ہاؤس کالج پروگرام کی انتظامیہ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔#