Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi, along with ambassadors of different countries, presents condolences letter to family members of Martyred Police Constable Burhan Ali at Serena Hotel.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi, along with ambassadors of different countries, presents condolences letter to family members of Martyred Police Constable Burhan Ali at Serena Hotel.
Date

 اسلام آباد، یکم اکتوبر2024

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار تعلیم پر ہوتا ہے۔ تعلیم ایک ایسی روشنی ہے جو افراد کو شعور، آگہی اور علم عطا کرتی ہے, تعلیم یافتہ قومیں اپنے مسائل کو بہتر انداز میں سمجھتی ہیں اور ان کے حل کے لیے مناسب منصوبہ بندی کرتی ہیں۔ تعلیم کے ذریعے نئی ایجادات اور سائنسی ترقی ممکن ہوتی ہے، جو کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کا باعث بنتی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے چوتھے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا نے پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے نومنتخب کابینہ اراکین سے انکے عہدوں کا حلف بھی لیا۔تقریب میں حافظ محمد بشارت صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو ادارے کے زیراہتمام تعلیمی شعبہ میں خدمات سے متعلق آگاہ کیا,اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ ہمارے دیہی علاقے بنیادی تعلیم جیسے حق سے آج بھی محروم ہیں، بہت سارے بچے نامساعد حالات کے باعث تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ  ملکی بجٹ کا ایک بڑا حصہ تعلیم و صحت کے شعبہ پر خرچ ہوتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ نجی شعبہ بھی تعلیم کی فراہمی میں اپنا برابر کا حصہ ڈال رہا ہے لیکن اسکے باوجود بھی ہم سو فیصد ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ انہوں نے چیمبر سے کہاکہ حکومت کو آپ جیسے اداروں کی قابل قدر تجاویز و خدمات درکار ہیں،انہوں نے اس امید کااظہارکیا کہ ہم سب مشترکہ عملی کوششوں سے ملک کو تعلیم کے لحاظ سے ملک کے ترقی یافتہ ممالک کے برابر لانے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے۔گورنرنے کہاکہ ڈکٹیٹر شپ میں سٹوڈنٹس یونین پر پابندی لگی صرف سندھ نے وہ پابندی ختم کی۔ہمارے صوبہ میں نوجوان سب سے  زیادہ ہے لیکن دس بارہ سالوں میں صوبہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلی گئی،۔#
[11:20 am, 02/10/2024] Ghazanfar Information: CAPTION

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi addressing Pakistan Chamber of Education Oath Taking ceremony at Marriott Hotel.
[11:20 am, 02/10/2024] Ghazanfar Information: اسلام آباد۔ یکم اکتوبر 2024

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگ امن پسند اور پیار ومحبت والے ہیں، صوبے کے عوام انتہاپسندی کے خاتمے اور خطے میں امن وامان کی بحالی کیلئے متحدہیں،معاشرے کے تمام افراد کی جان و مال کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے،سوات میں غیر ملکی سفراء کے قافلے پردہشت گردانہ حملے نے پوری قوم کوغمزدہ کیا،پولیس کانسٹیبل برہان علی نے غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سرینہ ہوٹل اسلام آباد میں مالم جبہ سوات دھماکہ کے شہید پولیس اہلکار برہان علی کو خراج عقیدت پیش کرنیکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈین آف ڈپلومیٹک کور اور ترکمانستان کے سفیر کی دعوت پر منعقدہ تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور 14 ممالک کے سفراء/ہائی کمشنرز سمیت دیگراعلی حکام بھی شریک تھے جبکہ تقریب میں شہید پولیس اہلکار کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

تقریب میں ڈپلومیٹک کور کے ڈین اور ترکمانستان کے سفیر سمیت آذربائیجان، ایران، پرتگال، بوسنیا،ایتھوپیا،قازکستان،روس،ویتنام، ازبکستان،زمبابوے،تاجکستان انڈونیشیا،رونڈا،کے سفیروں نے مالم جبہ دھماکہ میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکار برھان علی کے فیملی اراکین کو اپنی جانب سے مشترکہ دستخط شدہ تعزیتی خط حوالے کیا  اور شہید کی فیملی سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کی پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا اور اسکی بہادری کو سلام پیش کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ترکمانستان کے سفیر اور ڈپلومیٹک کور کے ڈین عطاجان مولاموف اور دیگر غیرملکی سفراء/ہائی کمشنرز کا شکریہ اداکیاکہ انہوں نے پولیس کانسٹیبل برہان علی کی قربانی کو یاد کیا اور شہدا کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے سفیروں کا یہ قابل قدر اقدام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام، پولیس، سیکیورٹی فورسز شہداء کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بہت جلد آپ سب کو بھی گورنر ہاؤس پشاور میں مدعو کروں گا اور صوبہ خیبر پختونخوا میں امن اور مہمان نوازی کا حقیقی چہرہ دکھاؤں گا۔آپ سب کی پیار ومحبت دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام اورپولیس نے دیگرسیکورٹی فورسز کے ساتھ قربانیاں دی ہے۔#