Date
پشاور: 14 اگست2024
گورنر ہاؤس پشاور میں بدھ کی صبح یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار پرچم کشائی کی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے امریکہ کے قونصل جنرل شانتے مور، ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ اور افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر کے ہمراہ ملک کی 77ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر معزز قونصل جنرلز نے اپنی جانب اور اپنے اپنے ممالک کے عوام کیجانب سے گورنر خیبرپختونخوا اور صوبہ کے عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔#