Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi, along with Turkish Ambassador Dr. Mehmet Pacaci and other guests cutting a cake on the Victory Day of Turkey in Islamabad.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi, along with Turkish Ambassador Dr. Mehmet Pacaci and other guests cutting a cake on the Victory Day of Turkey in Islamabad.
Date

اسلام آباد, 30 اگست 2024

ترکی  کے یوم فتح کے دن کی مناسبت سے اسلام آباد کے ہوٹل میں ترکی کے  ترک سفیر مہمت پچاجی کے زیراہتمام تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے ترکی کے سفیر اور دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ ترک یوم فتح کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں ترکی کے سفیر سمیت متعدد دیگر ممالک کے سفراء اور اہم حکومتی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ 

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے ترکی کے عوام اور حکومت کو یوم فتح کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا، فیصل کریم کنڈی نے اپنی گفتگو میں ترکی کی ترقی اور عالمی سطح پر اس کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات تاریخی اور برادرانہ ہیں، ہم اسلامی بھائی چارے محبت ، عقیدت اور دوستی کے نہ ٹوٹنے اور نہ ختم ہونے والے سلسلہ سے منسلک ہیں دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ترکی کی فتح کی داستان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ترکی کی قوم کے حوصلے اور استقامت کی علامت ہے۔