Date
شاور، 10اکتوبر 2024
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ جرگہ میں شرکت سے قبل گورنر ہاؤس پشاور میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان، میاں افتخار حسین، قومی وطن پارٹی کے سکندر شیرپاؤ، آئی جی خیبرپختونخوا، آئی جی ایف سی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا جسکے بعد اجلاس کے شرکاء وزیر اعلی ہاؤس میں منعقدہ جرگہ میں شرکت کے لیئے روانہ ہوگئے۔#