Date
کراچی، 7 ستمبر 2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دورہ کراچی کے دوران سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات کی.
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور سینیٹر شیری رحمان نے فریال تالپور کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور گلدستے پیش کیے. ملاقات کے دوران خیبرپختونخواہ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔#