Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi attends a business luncheon arranged by Management Association of Pakistan in Karachi.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi attends a business luncheon arranged by Management Association of Pakistan in Karachi.
Date

کراچی، 2 اکتوبر 2024
مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) نے کراچی میں ایک خصوصی کاروباری ظہرانے کا اہتمام کیا، جس کا مقصد خیبر پختونخوا کے معزز گورنر فیصل کریم کنڈی کو خوش آمدید کہنا تھا۔ اس موقع پر ایم اے پی کے اعلیٰ عہدیداران اور کاروباری شخصیات، بشمول فرخ جنیدی، محمد انتیصار الدین، خالد زمان، احمد ظہیر، طارق خٹک ایڈووکیٹ، اطہر عباس، سلیمان مہدی، راشد صدیقی، علی حسن نقوی، سمیر حسین، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، عدنان رضوی، امجد وحید، زبیر قریشی اور فرخ مظہر نے شرکت کی۔ ظہرانے کا مقصد خیبر پختونخوا میں کاروباری مواقع، سرمایہ کاری کے امکانات اور کاروباری ماحول کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے خطاب میں صوبے کی معاشی ترقی اور کاروباری مواقع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ خیبر پختونخوا سرمایہ کاروں کے لیے بے شمار مواقع فراہم کر رہا ہے۔ ایم اے پی کے ارکان نے اپنے تجربات اور خیبر پختونخوا میں ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس کاروباری برادری اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مضبوط روابط پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں معدنی وسائل، سیاحت، زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اور ان شعبوں میں کاروباری برادری کے ساتھ گورنر ہاؤس ہر ممکن تعاون کرے گا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے خیبر پختونخوا کی ترقی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔