22 جولائی، ایبٹ آباد
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کالج آف لیگل اینڈ ایتھیکل سٹڈیز، کولس گروپ آف کالجز ایبٹ آباد کے جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقدہ سالانہ کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز خان، ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجدد، کولس گروپ آف کالجز کے منیجنگ ڈائریکٹر ابرار سعید سواتی نے کانووکیشن میں پہنچے پر گورنر کا والہانہ استقبال کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر ابرار سعید نے کالج کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ تقریب میں ماہرین تعلیم، طلبہ اور انکے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی،
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج کا یہ دن طلبہ اور ادارہ دونوں کے لیئے اہمیت کا حامل ہے پہلے کانووکیشن میں فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ پر آج زمہ داری میں کئی گنا زیادہ اضافہ ہوگیا ہے قانون اور آئین کی بالادستی ریاستوں کی ترقی بقاء اور خوشحالی کی ضامن ہوتی ہے جمہوریت میں قانون کی بالادستی کو انتہائی لازمی قرار دیا گیا ہے آج فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ نے قانون کی تعلیم تو حاصل کرلی ہے مگر اب عملی زندگی میں جود بھی اسکی بالادستی کو تسلیم کرنا اور معاشرے سے تسلیم کرانا آپ کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ جو قومیں قانون کی بالادستی کو فراموش کرتی ہیں وہ اپنا تشخص کھو دیتی ہیں، انہوں نے کولس کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر ابرار سعید سواتی کو بھی مبارکباد پیش کی,تقریب کے اختتام پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر مجدد اور وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر محسن نواز، کنٹرولر ایبٹ آباد یونیورسٹی عمران جاوید، ملک محمد شکیل پرنسپل کالج ، کنٹرولر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر عارف حسین شاہ ، ایم ڈی ابرار سعید سواتی کو خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں
Date