Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal karim Kundi attends Sindh Artists Exhibition as Chief Guest in the 38 days World Culture Festival at Arts Council of Pakistan in Karachi on Saturday.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal karim Kundi attends Sindh Artists Exhibition as Chief Guest in the 38 days World Culture Festival at Arts Council of Pakistan in Karachi on Saturday.
Date

کراچی, 19اکتوبر 2024

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے 24ویں روز 6 روزہ ”سندھ آرٹسٹ ایگزیبیشن“ کا انعقاد احمد پرویز آرٹ گیلری میں کیا گیا,نمائش کا افتتاح مہمانِ خصوصی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نمائش کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے مدعو کیا۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سندھ کلچر ڈپارٹمنٹ ثقافت کی فروغ کےلیے بہترین کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کلچر ایک ایسی منسٹری ہے جسے لوگ سمجھتے کچھ نہیں، یہ تاریخی چیزیں ہیں، کلچر کو کبھی ختم نہیں کیا جاتا۔ ماضی میں کے پی کے میں امن تھا، دنیا کی سب سے پرانی تہذیب خیبر پختونخوا میں ہے۔گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے لوگ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ میں آئے ہوئے ہیں۔ پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں جا رہا ہے، لوگ پاکستان آنا چاہتے ہیں، ہم اپنی ثقافت کو فروغ دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں، ہم نے بندوق نہیں قلم اٹھانا ہے، نوجوانوں کے ذریعے شدت پسندی کا مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل اور سندھ حکومت کو اتنا بڑا فیسٹیول کرنے پر شاباشی دینی چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری ثقافتی میلوں کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور میں ہمارے پاس ایسے ہالز نہیں جہاں کوئی ثقافتی نمائش ہو سکے، میں وفاقی حکومت سے رابطے میں ہوں کہ پشاور میں ثقافتی سرگرمیوں کےلیے ہالز مختص ہونے چاہئیں۔ ہم آرٹس کونسل کراچی کو خوش آمدید کہیں گے، سندھ کے لوگ خوش قسمت ہیں، انہیں چاہیے دھرنے جلوسوں سے باہر نکل کر ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔ ہم نے نوجوانوں کو روزگار دینا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کراچی ہمیں بھی میزبانی کا موقع دے

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا کا ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ میں شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک سے بڑھ کر ایک فنکار موجود ہے، ہمارا منصوبہ تھا ہر صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ثقافتی میلے کریں۔پشاور بھی جانے کےلیے تیار ہیں۔انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ کلچر کے فروغ کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔