Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi call on Governor Sindh kamran Tessori at Governor House.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi call on Governor Sindh kamran Tessori  at Governor House.
Date

ہینڈآؤٹ 267, کراچی، 14 جولائی 2024 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے دورہ کراچی کے دوران گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی. ملاقات میں صوبہ خیبرپختونخوا اور صوبہ سندھ میں سیاسی، معاشی، امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا. ملاقات میں دونوں صوبوں کے مابین تجارتی، عوامی بہبود کے امور سے متعلق بھی گفتگو کی گئی، خیبرپختونخوا اور سندھ میں اعلٰی تعلیم کا معیار، یونیورسٹیوں کی تعلیمی، مالی، انتظامی امور سے متعلق بھی ملاقات میں سیر حاصل گفتگو کی گئی. اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، صوبہ سمیت ملک بھر میں امن سے ہی ترقی و خوشحالی ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی سے براستہ خیبرپختونخوا طورخم بارڈر تک کاروباری آمدورفت کو سہل بنانا ہو گا،  خیبرپختونخوا کی بڑی آبادی کراچی میں کاروباری شعبہ میں فعال کردار ادا کر رہی ہے،  گورنر نے کہا کہ کاروباری شعبہ کی ترقی کیلئےسندھ میں مقیم خیبرپختونخوا کی تاجربرادری کو سہولیات فراہم ہونی چاہئیں، اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ خیبرپختونخوا صوبہ سیاحتی و کاروباری اعتبار اور جغرافیائی حیثیت سے انتہائی اہمیت کا حامل صوبہ ہے. #