Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi is called on by Acting Managing Director Sui Northern Gas Pipelines Ltd Arbab Saqib at Governor House, Lahore.

SNGPL
Date

LAHORE: 29th August 2024.

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے محکمہ گیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ خیبرپختونخوا میں گیس لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ پر قابو پانے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں یہ ہدایات انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں محکمہ سوئی نادرن گیس کے قائم مقام ایم ڈی ارباب ثاقب سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر قائم مقام ایم ڈی سوئی نادرن گیس نے گورنر خیبرپختونخوا کو محکمہ کی جانب سے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالہ سے بریفنگ دی گورنر خیبرپختونخوا نے بریفنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس پائپ لائن کی توسیع کے کام کا آغاز کردیا جائے گا کوٹلہ سیدان اور دیگر علاقوں کے لیئے پائپ لائن کی جلد تنصیب کا کام شروع کردیا جائے ، کوٹ پلک درابن کے ذخائر سے تحصیل ہیڈکوارٹر درابن کو گیس کی فراہمی کا کام جلد شروع کیا جائے محکمہ کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا کو بتایا گیا کہ شیوا گیس کی پائپ لائن کی تنصیب کا عمل جاری ہے اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کے درابن علاقہ میں کوٹ پلک کے ذخائر کو بھی جلد نیشنل پائیپ لائن سے منسلک کرنے پر کام شروع کردیا جائے گا ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس لوڈ شیڈنگ پر گورنر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پریشر میں کمی ۔ سردیوں میں لوڈ شیڈنگ اور ٹی بی ایس سے متعلقہ مسائل کے حل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ، انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو شیوا اور بیٹنی آئیل فیلڈ کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی ۔