Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by faculty staff of the department of Arts & Design of Iqra National University Peshawar at Governor House.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by faculty staff of the department of Arts & Design of Iqra National University Peshawar at Governor House.
Date

پشاور،15 ستمبر 2024

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاورکے شعبہ آرٹس اینڈڈیزائن کے چیئرمین نجم الثاقب کی قیادت میں فیکلٹی اراکین کے ایک وفد نےگورنرہاوس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فنون لطیفہ کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفدنے گورنرکو تجویز پیش کی کہ شعبہ آرٹس اینڈ ڈیزائن کے طلبہ کو ڈسپلے کیلئے ایک پلیٹ فارم ہونا چاہئے،صوبہ میں کوئی ایسا سنٹر ہونا چاہئے جہاں ڈسپلے سنٹر اور آرٹ نمائش کا انعقاد ہوتا رہے۔اس موقع پر انہوں نے ٹیکسٹائل اینڈ انٹیرئیر ڈیزائن میں جدید طرز پر جدت لانے کی ضرورت سے متعلق بھی تجویز پیس کی۔
گورنرنے کہاکہ ہمارے نوجوان کمال صلاحیتوں کے مالک ہیں،فنون لطیفہ کسی بھی قوم یا معاشرے کے لئے آئینہ کی حیثیت رکھتی ہے اوربین الاقوامی سطح پر کسی قوم کی شناخت میں اہم کرداربھی ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آرٹ اینڈڈیزائننگ ایک تصوراتی علم کی حقیقی شکل ہے، جس میں انسان اپنی صلاحیتوں سے اپنے تخلیاتی احساسات کو جدید طرز کے ساتھ سامنے لانے کی کوشش کرتے ہیں۔گورنر نے کہاکہ انہیں فخرہے کہ پاکستانی طلبا اور طالبات بین الاقومی سطح پر قائم مختلف اداروں سے اپنی صلاحیتوں کو نہ صرف منوا رہے ہیں بلکہ انہیں بین الاقوامی سطح پر پذیرائی بھی حاصل ہو رہی ہے۔ گورنرنے وفد کو ڈسپلے سنٹرز اور آرٹ نمائش کے انعقاد کے حوالے سے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔#