Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi is called on by Former Federal Minister Saleem Saifullah Khan at Governor House.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi is called on by Former Federal Minister Saleem Saifullah Khan at Governor House.
Date

پشاور, 3 ستمبر 2024
سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ، ملاقات میں خیبرپختونخوا اور بالخصوص جنوبی اضلاع کی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چشمہ لفٹ کینال خیبرپختونخوا کا دیرینہ مطالبہ تھا وزیر اعظم پاکستان کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے وفاقی بجٹ میں اس منصوبہ کے لیئے انیس ارب روپے مختص کیئے اور رواں سال ہم ان شاءاللہ اس منصوبہ کا افتتاح کرینگے انہوں نے کہا کہ صوبہ میں بدامنی انتہائی تشویشناک ہے  جس سے جنوبی اضلاع کے باسی سب سے زیادہ تکلیف دہ حالات سے گذر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ صوبہ کے حقوق کے حصول کے لیئے تمام سیاسی قائدین کا اتحاد انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بجلی ۔ گیس ۔ تیل کی مد میں ہمارے صوبہ کو آئین کے مطابق حق نہیں دیا جارہا مرکز سے ان حقوق کے حصول کے لیئے دلیل کے ساتھ بات کرنے کی ضرورت ہے صوبہ کی سیاسی قیادت کے ساتھ رابطوں کا یہی مقصد ہے کہ ہم متحد ہوکر اپنے صوبہ کا کیس پیش کریں انہوں نے کہا کہ سلیم سیف اللہ خان جیسے سینیئر اور مخلص سیاسی قیادت کی مشاورت اور راہنمائی اس صوبہ اور میرے لیئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے ۔ سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو صوبہ کے حقوق کے لیئے متحد کرنے ، نوجوانوں کو مشاورتی عمل میں شریک کرنے خواتین کو با اختیار بنانے اور کھیلوں کے فروغ کے لیئے اقدامات کو سراہا انہوں نے کہا کہ ایک متحرک محنتی نوجوان گورنر کے طور انکا کردار لائق ستائش ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں سمال ڈیمز کے منصوبوں کو شروع کیا جائے، کرم تنگی اور  ٹانک ذام  سمیت دیگر سمال ڈیمز سے جہاں بجلی پیدا ہوگی وہیں ایک بڑا علاقہ قابل کاشت بنے گا اور یہ صوبہ ملک کے لیئے غذائی ضروریات پوری کرنے کا باعث بنے گا، ملاقات میں خیبرپختونخوا میں کاپر فیکٹری کی تنصیب اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے متعدد تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔#