Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi is called on by International Lawyers KP Chapter delegation at Governor House on Friday.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi is called on by International Lawyers KP Chapter delegation at Governor House on Friday.
Date

پشاور،9 اگست 2024

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ معاشرتی انصاف کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے،جلد بروقت انصاف نہ ملے تو انصاف کے نظام پر لوگ اعتماد نہیں کرتے، انصاف کی سستی و فوری فراہمی میں وکلاء کو کردار ادا کرنا چاہئے۔ ہماری جماعت نے ہمیشہ وکلاء کو سپورٹ کیا اور ملک کے بڑے بڑے عہدوں پر وکلاء سے ہی انتخاب کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے روز گورنرہاوس پشاورمیں ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز خیبرپختونخوا چیپٹر کے نمائندہ وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔

 وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر وقار خان ایڈوکیٹ کر رہے تھے جبکہ نائب صدر فضا نظامی،جنرل سیکرٹری شاہدعزیز، حشمت سدوزئی ایڈوکیٹ، جاوید اقبال مروت ایڈوکیٹ سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایشن کے عہدیدار، کابینہ اراکین شامل تھے۔

وفد نے گورنرکو صوبے کاآئینی منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔ وفد نے بتایاکہ ان کی تنظیم کا مقصد عدلیہ کی آزادی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق کا تحفظ کرناہے۔ ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز ،وکلاء کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کیلئے عالمی سطح پر کردار ادا کر رہی ہے۔

وفد نے بتایاکہ ایسوسی ایشن نے مختلف اضلاع میں ہیومن رائٹس کمیٹیاں بنائی ہیں جس کی وجہ سے بعض خاندانوں کو قانونی معاونت سے انکے مقدمے بھی ختم کرائے گئے ہیں، اسی طرح ایسوسی ایشن انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ چائلڈ پروٹیکشن پربھی کام کر رہی ہیں,وفد میں شامل خواتین وکلاء نے گورنر کو تجویز پیش کی کہ خواتین وکلاء کیلئے حکومتی سطح پر اندرون و بیرون ملک اسکالرشپس اور پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ کا تربیتی پروگرام  ہونا چاہئے۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے ایسوسی ایشن کے مجموعی کردارکو سراہتے ہوئے کہاکہ انصاف کی فوری فراہمی میں وکلاکاکردار انتہائی اہم ہے، انصاف کی فراہمی کے لیے عوام اور عدلیہ کے درمیان وکلاء پل کا کردار ادا کرتے ہیں،وکلاء برادری نے قانون اور انصاف کی بالادستی یقینی بنانے میں موثرکردار ادا کیا ہے اور جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی بحالی کے لیے ان کی بے پناہ قربانیاں تاریخ کا حصہ ہے۔

یونیورسٹیوں کے حوالے سے گورنر کاکہناتھاکہ صوبائی حکومت نے 34 یونیورسٹیوں کیلئے صرف 3 ارب مختص کئے ہیں، ساری یونیورسٹیاں مالی مسائل میں گھری ہوئی ہیں، یونیورسٹیاں اپنے وسائل پیدا نہیں کر رہی ہیں،انہوں نے کہاکہ ہر یونیورسٹی میں فری آف کاسٹ آئی ٹی کلاسز شروع کر رہے ہیں،نیوٹیک کے تعاون سے ووکیشنل ٹریننگ پر بھی کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، ہمیں مشترکہ اجتماعی کوششوں سے صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا،

گورنر نے آخر میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیں-#