لاہور, 29 اگست 2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم ڈی نیسپاک محمد اسحاق زرغام نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس میں نیسپاک کے مختلف منصوبوں اور ان سے متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران چشمہ رائیٹ بنک کینال اور چشمہ لفٹ کینال کے اہم منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے نیسپاک کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی اور ان مسائل کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انرجی سیکٹر کی ترقی پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، جس میں نیسپاک کے کردار اور اس کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا گورنر خیبرپختونخوا نے نیسپاک کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس نیسپاک کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی تاکہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں اور ہم نئے منصوبوں کی جانب بڑھیں تاکہ صوبہ اور عوام کی مشکلات کم ہوں اور انہیں معاشی آسودگی کے مواقع میسر ہوں