Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi is called on by the representative delegation of Clearing Agent Association Torkham led by Ziaullah Afridi at Governor House, Peshawar.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi is called on by the representative delegation of Clearing Agent Association Torkham led by Ziaullah Afridi at Governor House, Peshawar.
Date

پشاور، 3 ستمبر 2024
 
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تجارت کو فروغ دینے سے صوبہ کی معاشی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نےکلئرینگ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا سابق ایم پی اے ضیاء اللہ خان افریدی ، صدر احمد خان کی قیادت میں ملنے والے وفد میں اسویسی ایشن کے اہم رہنما شاہجہان عامر عمر حضرت علی اور دیگر شامل تھے وفد نے گورنر خیبر پختون خواہ کو طورخم بارڈر سے متعلقہ اپنی مشکلات اور مسائل سے اگاہ کیا جس پر گورنر خیبر پختون خان نے کہا اس حوالے سے وفاقی حکومت اور متعلقہ وفاقی وزارت سے رابطہ کر کے ان مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم ہمسایہ نہیں بدل سکتے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات اور کاروبار کو فروغ دینے سے ہی پاکستان اور اس خطے کی معاشی آسودگی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ افغان ٹریڈ کے حوالے سے مشکلات ختم ہونی چاہیے تاہم اس حوالے سے عالمی قوانین کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا اور دونوں ممالک کو عالمی قوانین کی پاسداری کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ قیام امن حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اس صوبے میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز سمیت تمام شعبہ زندگی کے افراد نے قربانیاں دی یہاں تک کہ اس جنگ میں ہمارے بچوں نے بھی شہادتوں کی داستان رقم کی افغان ٹرانزٹ اور دیگر امور پر جو مسائل ہیں وہ بھی امن و امان کی صورتحال سے وابستہ ہیں تاہم مستقبل میں یہ مسائل حل اور مشکلات دور ہو جائیں گی وفد کے رہنماؤں نے گورنر خیبر پختون خواہ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کو سراہا اور ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا.#