Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on representative delegation of Pakistan Association of Blind led by president Qari Saad Noor at Governor House on Wednesday.

 Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on representative delegation of Pakistan Association of Blind led by president Qari Saad Noor at Governor House on Wednesday.
Date

پشاور، 9 اکتوبر 2024

پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ (PAB) کے وفد صدرقاری سعد نور کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس میں بصارت سے محروم طلبہ کی تعلیم اور ان کے لیے دیگر ضروری سہولیات کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران وفد نے بصارت سے محروم افراد کے مسائل اور ان کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی، خاص طور پر یونیورسٹی سطح پر تعلیم حاصل کرنے میں حائل رکاوٹوں کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے گورنر سے مطالبہ کیا کہ حکومت ان طلبہ کے لیے ایک جامع پالیسی بنائے جس سے وہ بلا رکاوٹ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کے مسائل کو غور سے سنا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت بصارت سے محروم طلبہ کو تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے اور حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ کوئی بھی طالب علم اپنی جسمانی معذوری کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کی صلاحیتوں سے انکار ممکن نہیں انہیں سہولیات کی فراہمی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ خصوصی طلبہ کے لیے یونیورسٹیوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ان کے تعلیمی سفر کو آسان بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور بریل مواد کی دستیابی پر خصوصی توجہ دیں۔#