Date
کراچی، 5 اگست 2024
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی. ملاقات میں صوبائی وزراء ناصر شاہ، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ایم پی اے آصف خان بھی شریک تھے. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا