Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi distributes degrees among graduating students at the 14th annual Convocation of Hazara University, Mansehra, on Thursday.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi distributes degrees among graduating students at the 14th annual Convocation of Hazara University, Mansehra, on Thursday.
Date

مانسہرہ 5 ستمبر، 2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ، جدید ٹیکنالوجی سے ہنرمند نوجوانوں سے ملک کا روشن مستقبل جڑا ہوا ہے، تعلیم یافتہ نوجوانوں نے ملک کا مثبت امیج اور قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے، صوبہ کی یونیورسٹیوں کو روایتی تعلیم سے ہٹ کر عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تعلیم فراہم کرنا چاہئے، نوجوان طبقہ اور خواتین کو خودمختار بنانے کیلئے وفاقی اداروں کیساتھ ملکر جامع پروگرامز پر کام کر رہا ہوں،  نوجوانوں کو اندرون و بیرون ملک روزگار کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں گے. 

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ہزارہ یونیورسٹی کے 14ویں کانوکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. کانوکیشن میں وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمحسن نوازخان،  ڈی پی او مانسہرہ، ضلع انتظامیہ کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت فیکلٹی اراکین، یونیورسٹی کے سینیٹ و سنڈیکیٹ اراکین، طلباء و طالبات اور والدین نے شرکت کی. گورنر نے اس موقع پر بی ایس، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 500 سے زائد طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 50 کے قریب طلبا و طالبات کو گولڈ میڈلز بھی پہنائے. وی سی ہزارہ یونیورسٹی نے گورنر اور دیگر مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی. 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے فارغ التحصیل طلباء و طالبات، والدین اور فیکلٹی اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا آپ طلبہ ملک کی خدمت کے جذبے سے عملی زندگی میں قدم رکھتے ہوئے نہ صرف والدین کا سر فخر سے بلند کریں گے بلکہ پاکستان کے وقار میں بھی اضافہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طالب علم علمی و سائنسی اعتبار سے کتنی ہی بلندی پر کیوں نہ ہو، اگر اس میں اخلاقی معیار اور اوصاف نہیں ہیں تو وہ معاشرے کا مفید شہری نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو دنیا میں ابھرتے ہوئے چیلینجز کو دیکھنا اور سمجھنا ہوگا، تعلیمی اداروں کو نوجوان نسل کو دور جدید کے چیلینجز کے مطابق تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکی کردار سازی اور تربیت پر بھی پوری توجہ مرکوز کرنا ہوگی، والدین کو بھی اپنے بچوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا ہوگی اور انہیں  درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہوگا. 
گورنر خیبرپختونخوا نے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا.#