Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi distributes membership certificates to the advocates during a meeting with the International Lawyers Association Khyber Pakhtunkhwa Chapter at Governor House, Peshawar.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi distributes membership certificates to the advocates during a meeting with the International Lawyers Association Khyber Pakhtunkhwa Chapter at Governor House, Peshawar.
Date

شاور،2  ستمبر 2024

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ عدالتوں میں فوری اورسستے انصاف کی فراہمی بہت ضروری ہے جس میں  وکلاء کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، وکالت کا پیشہ معتبر پیشہ ہے، خیبر پختونخوا سے نامور وکلاء نے قانون و انصاف کے پیشہ میں اپنا نام پیدا کیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے وکلاء کو ہمیشہ عزت اور اہم عہدوں پر تعینات کیا ہے، ہمارا صوبہ بہت مسائل کا شکار ہے، دہشتگردی سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے، اس صوبہ کی ترقی اور قیام امن کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے پیرکے روز انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، رکن وکلاء سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔صدر ناز الہی مغل ایڈوکیٹ کی قیادت میں انٹرنیشنل لائرز فورم خیبرپختونخوا چیپٹر کے تمام اضلاع سے رکن وکلاء کی نمائندگی شامل تھی۔وفد میں سینئر رکن جاوید تنولی ایڈوکیٹ، سینئر ممبرگوہر رحمان خٹک ایڈوکیٹ پیپلز لائیر فورم و دیگر وکلاء شامل تھے۔ملاقات میں وکلاء نے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبہ کے مختلف شعبوں میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز و رائے بھی پیش کیں۔
صدر خیبرپختونخوا ناز الہی ایڈوکیٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ انٹرنیشنل لائرز فورم پاکستان سمیت  40 ممالک پر مشتمل وکلاء کی عالمی تنظیم ہے، یہ تنظیم نوجوان وکلاء کو قانونی پیشہ ورانہ امور میں مکمل سپورٹ کر رہی ہے، 5 سے زیادہ صوبہ کے وکلاء لندن میں پیشہ ورانہ امور انجام دے رہے ہیں،اس تنظیم کے زیر سایہ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر سے رکن وکلاء مختلف ممالک کا پیشہ ورانہ دورہ کرتے رہتے ہیں،انہوں نے بتایاکہ عالمی سطح پر خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے رکن وکلاء کو قانونی امور میں بہت سپورٹ حاصل ہوتی ہے۔ 
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے انٹرنیشنل لائرز فورم خیبرپختونخوا چیپٹر کے اراکین و عہدیدار وکلاء کو گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہاکہ میں نے خود وکالت کی ڈگری حاصل کی ہے، وکالت کے پروقار معزز پیشہ سے بخوبی آگاہ ہوں۔آئی ایل ایف میں سینیئر و نوجوان وکلاء سمیت خواتین وکلاء کی نمائندگی قابل تحسین ہے۔گورنرنے کہاکہ پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی عزت و وقار بلند رکھنے کیلئے عالمی ممالک میں غیر قانونی داخلہ کا راستہ روکنا ہو گا۔
گورنر نے تنظیم کیجانب سے نمایاں پیشہ ورانہ کارکردگی دکھانے والے رکن وکلاء اور عہدیداروں میں گولڈ میڈلز اورتنظیم کیجانب سے رکن وکلاء اور عہدیداروں میں ممبر شپ سرٹیفیکیٹس، تعارفی سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیں۔#