پشاور، 14 اگست 2024
77 ویں جشن آزادی پاکستان پر گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پیغام
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 77ویں یوم آزادی کی پوری قوم بالخصوص خیبرپختونخوا، ضم اضلاع کے عوام کومبارکباد پیش دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد وطن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں اور طویل بامقصد جدوجہد کا ثمر ہے، آج کے دن قائد اعظم محمدعلی جناح کے اصولوں کی روشنی میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ قائد کا پیغام اتحاد، یقین اور نظم و ضبط ہمارے عوام کے لیے اقوام عالم میں اپنے صحیح مقام کے حصول کے سفر کے منظم اصول ہیں،بحیثیت قوم یہ عہد کرتے ہیں کہ مملکت خداد کو بانی پاکستان کے خوابوں کے مطابق بنائیں گے، سبز ہلالی پرچم دنیا میں ہماری پہچان اور آزاد خودمختار قوم کی شناخت ہے،
گورنر نے کہا کہ ہم نے بلا تفریق، رنگ و نسل اور فرقہ بندیوں سے بالاتر ہو کر بحیثیت پاکستانی دنیا میں اپنا نام و مقام پیدا کرنا ہے،ہم نے اپنی آنیوالی نسلوں کو خوشحال، پائیدار، پرامن اور مستحکم پاکستان دینا ہے،
آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئیے،
ملک کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس کا بحیثیت قوم ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا، مملکت خدادادکی نظریاتی اور جغرافیائی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔