Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi in a group photo with the Ambassador's and other dignitaries after a Dinner hosted by Mr.Habeeb Malik Orakzi, president Pakistan International Human Rights Organizations and Chairman PRCS Khyber Pakhtunkhwa B

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi in a group photo with the Ambassador's and other dignitaries after a Dinner hosted by Mr.Habeeb Malik Orakzi, president Pakistan International Human Rights Organizations and Chairman PRCS Khyber Pakhtunkhwa Branch in Islamabad Golf Club.
Date

اسلام آباد، 27 ستمبر 2024

پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر  اور انجمن ہلال احمر پاکستان خیبرپختونخوا برانچ کے چئیرمین حبیب ملک اورکزئی کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں اسلام آباد کلب میں گزشتہ رات ایک پروقار عشائیہ دیا گیا، 

عشائیہ میں خیبرپختونخوا میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ، قدرتی آفات میں انسانیت کی خدمت اور امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنانے سے متعلق مختلف تجاویز و جامع منصوبہ بندی پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
عشائیہ میں پاکستان کے اعلیٰ معززین سمیت متعدد ممالک کے سفارتکاروں اور عالمی سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا اور پاکستان کا ایک مثبت اور سافٹ  امیج پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے باسی امن پسند لوگ ہیں یہ صوبہ عرصہ دراز سے امن اور ترقی کے دشمن عناصر کی سازشوں کی لپیٹ میں ہے عالمی برادری کو خیبرپختونخوا کے باسیوں کی محرومیوں کے ازالہ اور انکی ترقی کے لیئے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا گورنر نے زور دیا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہم ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ 

تقریب سے انجمن ہلال احمر پاکستان خیبر پختونخوا کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ حامد اصغر خان نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں ہیومین رائٹس کے حوالہ سے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں ، تقریب کے بعد گورنر خیبر پختون خواہ غیر ملکی سفیروں جن میں فرانس کے سفیر نیکولس گیلے ، جاپان کے سفیر عطر تاکیشی ، سری لنکا کے ہائی کمشن چیریسٹی رابن ، چیک ریپبلک لیڈیسکیو سٹین ہوبیل  ، انڈونیشیا کے سفیر رحمت ، پرتگال کے  سفیر مینوئل فریڈریکو، کنیڈا کی ہائی کمشن مس والیریس ، آسٹریلیا کو پولیٹیکل سیکریٹری رچرڈ سالمن اور دیگر شرکاء تقریب  میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ خیبر پختون خواہ میں امن کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کرتے رہے#