پشاور, 7 اکتوبر 2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کاٹلنگ پریس کلب کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پریس کلب کے صدر سعادت علی کر رہے تھے ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی ملاقات میں موجود تھے ، ملاقات کے دوران کاٹلنگ پریس کلب کے وفد نے گورنر کو اپنے علاقے میں صحافتی شعبے کو درپیش چیلنجز، وسائل کی کمی، اور صحافیوں کی پیشہ ورانہ مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صحافیوں کو بہتر کام کرنے کے لیے جدید سہولیات اور تربیت کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام دے سکیںں گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کی باتوں کو غور سے سنا اور کاٹلنگ کے صحافیوں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صحافت جمہوریت کا ستون ہے گورنر ہاوس صحافیوں کو ان کے فرائض کی انجام دہی کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گا پیپلز پارٹی ازادی صحافت پر یقین رکھتی ہے خیبر پختونخوا کے اضلاع کے صحافیوں کے لیئے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کے لیئے گورنر ہاؤس کوشاں ہے ۔ گورنر نے اس بات کا بھی یقین دلایا کہ صحافیوں کے تحفظ، جدید تربیت، اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے ، وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ سرکاری اداروں، گورنر ہاوس اور صحافی برادری کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، جس سے صحافت کو مزید فروغ ملے گا۔#