Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi Hoisting National Flag on 77th Independence Day of Pakistan at Governor House. Consul General's of USA, Iran, and Afghanistan are also present during the official flag Hoisting ceremony.

Date

پشاور: 14 اگست2024

گورنر ہاؤس پشاور میں بدھ کی صبح یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں پرچم کشائی کی، پرچم کشائی تقریب میں امریکہ کے قونصل جنرل شانتے مور، ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ اور افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے خصوصی شرکت کی۔ رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی، گورنر ہاؤس کا عملہ و دیگر مہمان بھی تقریب میں شریک تھے۔تینوں ممالک کے قونصل جنرلز نے گورنر اور دیگر شرکاء کے ہمراہ پرچم کشائی تقریب میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔پرچم کشائی کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے پوری قوم کو جشن آزادی پاکستان کی دلی مبارکباد باد پیش کی اور پاک فوج،پولیس اور آرمی پبلک سکول کے شہداء کو بھی سلام پیش کیا۔گورنر نے کہا کہ صوبے میں امن،خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں، یہ ملک بڑی قربانیوں سے آزاد ہوا ہے سب کو ملک کر اس کے لئے کام کرنا چاہے، گورنر نے پرچم کشائی تقریب میں دوست ممالک امریکہ، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز کی شرکت پر شکریہ بھی ادا کیا۔