Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi inquires about the health of police station blast injured during his visit to District Swabi.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi inquires about the health of police station blast injured during his visit to District Swabi.
Date

صوابی، 27 ستمبر2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی دورہ صوابی کے دوران باچا خان میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال صوابی پہنچے اور صوابی پولیس اسٹیشن دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔گورنر نے دھماکہ کے زخمیوں کی حوصلہ افزائی اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔گورنر نے دونوں ہسپتالوں میں پولیس اسٹیشن دھماکہ کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔گورنر کو ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ پولیس اسٹیشن صوابی پر دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے، دھماکہ میں جاں بحق بچے کو والدین و لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پولیس اسٹیشن دھماکہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، زیر علاج زخمیوں کی مالی امداد کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔گورنرنے کہاکہ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن علاج کی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔#