Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim kundi Meets Chinese Ambassador to pakistan H.E Jiang Zaidong at China Embassy

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim kundi Meets Chinese Ambassador to pakistan H.E  Jiang Zaidong at China Embassy
Date

ہینڈ آؤٹ 262، اسلام آباد، 12 جولائی 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین  کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں،پاک چین لازوال دوستی پر دونوں ممالک کے عوام فخر محسوس کرتے ہیں، دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام نے ہمیشہ یر خوشی و غم میں ایکدوسرے کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ہے، چین کی جانب سے پاکستان کی ترقی کے لیئے کردار لائق ستائش ہے، چائینہ پاکستان اکنامک راہداری کو ڈیرہ اسماعیل خان سے آگے بلوچستان تک بڑھانا انتہائی ضروری ہے تاکہ جس مقصد کے لیئے یہ منصوبہ بنایا گیا اس کے حقیقی مقاصد کا حصول ممکن ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات چین کے سفیر چیانگ زئے دونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا کا اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانہ پہنچنے پر چینی سفیر نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو سفارتخانہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور چین کی حکمران جماعت کا گہرا رشتہ ہے، وزیر اعظم پاکستان کا دورہ چین بڑا کامیاب رہا اس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی آئی خان سی پیک کے قریب نیا اکنامک  زون قائم کیا جائے اس سے خطہ میں تجارت کو فروغ ملے گا،بیرون ملک سرمایہ کاروں کو دارالحکومت سے قریب ترین سی پیک پر پہلا اسٹیشن ڈیرہ اسماعیل خان ہے اسی طرح سی پیک کے تحت نیا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب بنائے جانے کا منصوبہ بھی دور رس اثرات مرتب کرے گا۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں چینی زبان کے فروغ کے لیئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کاروبار اور ثقافت کے فروغ میں مزید فوائد حاصل کرسکیں اس مقصد کے لیئے خیبرپختونخوا کی 34 یونیورسٹیاں اپنی خدمات دینے کے لیئے حاضر ہیں تاکہ ہمارے بچوں کو مستقبل میں ترقی کے مواقع دہلیز پر میسر ہوں، انہوں نے اس موقع پر چینی سفیر سےخیبرپختونخوا اور بالخصوص ضم شدہ اضلاع کے بچوں کے لیئے خصوصی سکالر شپ اور فنی تعلیم و تربیت کی فراہمی میں چین کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
 بھی تعاون کی فراہمی انتہائی ضروری ہے ، چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور بالخصوص انرجی کے منصوبوں میں ہم بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، خیبرپختونخوا میں متعدد منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ ہائیڈرو منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا، تین سو چینی ماہرین خیبرپختونخوا میں پاکستانی ماہرین کے ساتھ متعدد منصوبوں میں مصروف کار ہیں، چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کے قریب نیو اکنامک زون کے لیئے وزارت منصوبہ بندی کو کہا جائے کہ وہ منصوبہ تیار کرکے بھجوائے