Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi meets Governor Gilgit Baltistan Syed Mehdi Shah and discussed matters of mutual interest.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi meets Governor Gilgit Baltistan Syed Mehdi Shah and discussed matters of mutual interest.
Date

اسلام آباد, 30 ستمبر 2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں گورنروں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اس کے اثرات پر گفتگو کی، جبکہ ملکی استحکام اور ترقی کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیاحت (ٹورازم) کے فروغ پر بھی بات کی۔ 
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان قدرتی حسن اور تاریخی ورثے کے لحاظ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے بہترین مقامات ہیں، اور سیاحت کے فروغ سے نہ صرف ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ مقامی لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں صوبوں کو مشترکہ سیاحتی منصوبوں اور سہولیات کی فراہمی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ سیاحت کی صنعت کو مزید وسعت دی جا سکے۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بھی سیاحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جنہیں بروئے کار لانے کے لیے خیبر پختونخوا کے ساتھ تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز کو بھی گلگت بلتستان کے لیئے فلائٹس شروع کرنی چاہیئں تاکہ سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہو انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے انفراسٹرکچر اور سہولیات کی بہتری پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے تاکہ بین الاقوامی سیاحت کو بھی فروغ دیا جا سکے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کے سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے تمام صوبوں اور علاقوں کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔