Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi meets with the Thailand delegation at Governor House

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi meets with the Thailand delegation at Governor House
Date

پشاور 06 ستمبر 2024 
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ کے 8 رکنی وفد نے جمعہ کے روز گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔  وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل وزارت ثقافت چیاپون سک لیم کر رہے تھے جس  میں انیل ساکیا سمیت دیگر شرکاء شامل تھے۔ملاقات میں بنکاک میں ہونیوالی گندھارا بدھست نمائش سے متعلق امور و دو طرفہ تعاون سے متعلق گفتگو کی گئی اورخیبر پختونخوا سے گندھارا تہذیب کے نمونوں کو بنکاک نمائش میں شامل کرنے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں مشترکہ ثقافتی اور آرٹ کے منصوبوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے تھائی لینڈ کے وفد کو دورہ پشاور اور گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہااورسوینئر پیش کی۔ تھائی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نیکہاکہ خیبرپختونخوا میں گندھارا تہذیب کے 2 ہزار سے زائد مقامات موجود ہیں،  خیبرپختونخوا میں مختلف تہذیبوں کی مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے بے تحاشہ مواقع موجود ہیں، بہت جلد گورنر ہاؤس میں مختلف سفراء، مذہبی شخصیات کو مدعو کر کے مختلف تہذیبوں کی مذہبی سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق تجاویز حاصل کروں گا،گورنرنے کہاکہ گندھارا بدھست نمائش اور سمپوزیم کا پشاور، سوات میں بھی انعقاد کریں گے۔انہوں نے اس امر پر بھی زوردیاکہ تھائی لینڈ اور خیبرپختونخوا کے مابین بدھ مت تہذیب سے متعلق فائن آرٹس وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ ملاقات میں تھائی وفد نے پروقار مہمان نوازی پر گورنر خیبرپختونخوا کاشکریہ ادا کیا اور اپنی جانب سے تحائف بھی  پیش کئے، اس موقع پر تھائی وفد کا کہنا تھا کہ بنکاک میں وزارت ثقافت کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی گندھارا بدھست نمائش میں خیبرپختونخوا سمیت پاکستان سے گندھارا تہذیب کے نمونوں کو پیش کرنے کیلئے  آپکا تعاون درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بدھ مت تہذیب سے متعلق بہت اہم ہے، تھائی لینڈ اور پاکستان کے مابین بہترین تاریخی سفارتی تعلقات ہیں،بنکاک میں گندھارا بدھست نمائش پاکستانی ثقافت اور سیاحت کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گی۔#