بٹ خیلہ/مالاکنڈ، 26 اگست 2024
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح اور تعمیر و ترقی میں شعراء و ادبا کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے،ملاکنڈ کی سرزمین دیگر شعبوں سمیت شعر و ادب کے حوالے سے انتہائی زرخیز ہے، بہت جلد گورنر ہاؤس میں سنٹرل ایشیا کی سطح پر شعرا و ادبا کو بلاکر زبان و ادب کی ترقی کے لئے سیمنار اور مشاعرہ کا انعقاد کریں گے، جس میں خیبر پختونخوا سمیت سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مقیم پشتو شعرا کے علاوہ افغانستان کے شعرا کو شامل کرنے کی کوشش کریں گے،ادبیہ تنظیم کی طرف سے اپنی مدد اپ کے تحت عظیم الشان کانفرنس پر منتظمین کو مبارکباد اور اپنے طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ادبی تنظیم مرستیال لیکوال مل ملاکنڈ کی طرف سے مقامی شادی ہال میں ایک روزہ کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نامور شعراء ادباء،یورسٹیز او رکالجز کے پشتو ڈپارٹمنٹس کے چیئرمین اور پروفیسرز نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے پشتو ادب اور نصاب کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دئے اور پستو زبان و ادب کے ترویج و ترقی کے لیے سفارشات پیش کئے،تنظیم کے چئیرمین بخت روان عمر خیل نے کانفرنس کی قرار دادیں اورسپاسنامہ پیش کیا،گورنر خیبر پختونخوا نے تقریب میں شریک ادبی و علمی شخصیات و منتظمین میں شیلڈز بھی تقسیم کیں اور ترین شادی ہال کے لان میں پودا بھی لگایا
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے خطاب میں کہا انکی پوری کوشش ہے ہرمکتبہ فکر کے ساتھ مل بیٹھ کر اس قوم کے مسائل کے حل کیلئے راستہ نکالاجائے،معاشرے کے گرتے ہوئے اخلاقی معیار کی بحالی، اقدار و روایات کی پاسداری اور قوم کو اپنے مشاہیر،مذہب اور تاریخ سے ازسرِنو جوڑنے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں محققین نے جو تجاویز اور قراردادیں اور اسپاس نامہ پیش کیا ہے اس پر سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ بہت جلد چکدرہ سے اپر چترال تک ایکسپریس وے کی تعمیر شروع ہوگی جس کی بدولت تعمیر و ترقی یہاں خود بخود آئیگی۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ہمیں کسی قسم کے ٹیکس منظور نہیں جس کے لیے وہ خود ملاکنڈ کے عوام کے پاس آئے ہیں۔ #