Date
لاہور، 28 مارچ 2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی داتا دربار حاضری،مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
خیبرپختونخواہ کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بدھ کے روز دربار حضر ت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ پر حاضری دی،ایڈ منسٹر یٹر اوقاف داتا دربار شاہد حمید ورک اور مینجر اوقاف داتا دربار جمیل شیخ نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پرگورنر فیصل کریم کنڈی نے مزار اقدس پر پھولوں کی چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی کی اور لنگر بھی تقسیم کیا۔اس موقع پر مفتی فیصل جماعتی نے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا بھی کروائی۔#