Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi presents souvenir to Gold Medalists Arshad Nadeem at Governor House Peshawar on 77th Independence Day of Pakistan.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi presents souvenir  to Gold Medalists Arshad Nadeem at Governor House Peshawar on 77th Independence Day of Pakistan.
Date

پشاور،14 اگست 2024ء

 ملک کی 77ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلندکرنے والے اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم گورنرہاوس پشاور پینچے،
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس کے مرکزی داخلہ گیٹ پر ارشد ندیم کا استقبال کیا اور روایتی بھگی میں ساتھ بٹھاکر اپنے آفس تک لے آئے، 
اس موقع پر ارشد ندیم کے اعزاز میں گورنرہاوس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیاگیا۔ تقریب میں اراکین پارلیمنٹ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوھدری، آئی جی پولیس اختر حیات گنڈاپور، بزنس کمیونٹی، مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں، طلباء وطالبات سمیت مختلف طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں گورنرنے ارشد ندیم کو روایتی قلاپہنائی اور سوینئر پیش کیا۔گورنر نے اس موقع پر ارشد ندیم کے ہمراہ جشن ازادی کا کیک بھی کاٹا. 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے جشن آزادی کے موقع پرپیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف تاریخی کامیابی حاصل کی بلکہ قوم کیلئے جشن آزادی کی خوشیوں کو بھی دوبالا کیاہے۔ارشد ندیم ہمارے قومی ہیرو ہیں جس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلندکردیا ہے، انہوں نے انفرادی طور پرجس طریقے سے اولمپکس میں بہترین کھیل پیش کیا وہ ہمارے نوجوانوں کیلئے ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہے کہ صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد کیے جائیں، ہر قسم کے کھیلوں کو فروغ دیاجائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لایاجائے تاکہ وہ دنیا میں سٹار ارشد ندیم کی طرح اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے  شاندار مہمان نوازی اور استقبال پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ جوپیار، محبت اُن کو یہاں ملا وہ اس کو کبھی بھلا نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جیت کٹھن محنت، والدین اور ہوری قوم کی دعاؤں کا ثمرہیں.#