پشاور، 14 اکتوبر 2024
ہلال احمر پاکستان خیبر پختونخوا برانچ کی منیجنگ کمیٹی کااجلاس گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیئرمین حبیب ملک اورکزی، رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی، ایڈیشنل سیکرٹری گورنر زبیر ارشد خٹک اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ہلال احمر پاکستان خیبر پختونخوا چیپٹر کے لیئے فرزند وزیر کو وائس چیئرمین منتخب کیا گیا جبکہ اعزازی خزانچی کے الیکشن میں عزرا جمشید کو ہی بطور خزانچی برقرار رکھا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر کے کردار کو عوام کے لیئے مذید مفید بنانا انتہائی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری سے فنڈز کے حصول کو یقینی بنانے کے لیئے تمام ممبران کو محنت کرنی ہوگی، ہلال احمر کا کردار عالمی سطح پر مسلمہ ہے،انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں ہلال احمر کی خدمات نے صوبے کے عوام کو بروقت امداد فراہم کی ہے اور اس ادارے کا کردار معاشرتی ترقی میں انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا، ''ہلال احمر خیبر پختونخوا نہ صرف قدرتی آفات کے دوران بلکہ صحت کے دیگر شعبوں میں بھی بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے۔'' گورنر نے ہلال احمر کے منصوبوں میں حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس بات پر زور دیا کہ انسانی خدمت کے ان منصوبوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے وسائل اور اقدامات میں اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاق سے فنڈز کے حصول کے لیئے میں آپکے وکیل کے طور پر کردار ادا کرونگا گورنر نے تمام شرکاء کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو تیز تر اور زیادہ مؤثر بنایا جائے تاکہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں بھی بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس میں ہلال احمر خیبرپختونخوا کے لیئے سات رکنی ایگزیکٹو کمیٹی، فنانس سب کمیٹی، ہیومین ریسورس سب کمیٹی، لیگل پراپرٹی رینٹ سب کمیٹی، ہیلتھ سب کمیٹی، ریورس موبلائزیشن اینڈ فنڈ رائزنگ کمیٹی، آئی ٹی اینڈ میڈیا کمیٹی کی منظوری دی گئی، اس موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، اور سوات میں ایمرجنسی ریسپانس سنٹرز کے قیام کی تجاویز کو انتہائی ضروری قرار دیا گیا#
Date