Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi visiting stalls in the ARTISTANS AT WORK Exhibition at Centarus Mall, Islamabad on Monday.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi visiting stalls in the ARTISTANS AT WORK Exhibition at Centarus Mall, Islamabad on Monday.
Date

اسلام آباد، 9 ستمبر 2024 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے مقامی مال میں منعقدہ ڈائنگ آرٹ نمائش" کا افتتاح کیا۔ پاکستان میں تعینات تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف اور مالدیپ کے ہائی کمشنر محمد طہ ۔ نمائش کے روح رواں سمیع اللہ خان  بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے، افتتاحی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور دیگر مہمانوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور وہاں موجود فن پاروں کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف آرٹ فارم جیسے کہ روایتی دستکاری، خطاطی، مٹی کے برتن، اور دیگر مقامی آرٹ کی تعریف کی، جو اس نمائش میں نمایاں تھے۔ گورنر نے نمائش میں شامل فنکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے پلیٹ فارم معاشرتی و ثقافتی ورثے کو زندہ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں موجود قدیم فنون کو محفوظ کرنے اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ نسلوں کو ان سے روشناس کروایا جا سکے۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا اس قسم کے فنکارانہ مواقع فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہے گی اور صوبے میں آرٹ اور ثقافت کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کرے گی۔اس نمائش میں ملک بھر سے فنکاروں نے شرکت کی تھی، جنہوں نے اپنے منفرد انداز میں روایتی فنون کی نمائندگی کی منعقدہ یہ نمائش عوام کے لیے کھلی تھی اور