Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi visits Pakistan Civil Aviation Authority (CAA) HQs in Karachi on Thursday.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi visits Pakistan Civil Aviation Authority (CAA) HQs in Karachi on Thursday.
Date

کراچی، 17 اکتوبر 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کے روز دورہ کراچی کے دوران پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی CAA کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل CAA ایئر وائس مارشل  تیمور اقبال نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر نامزد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل AVM ذیشان سعید اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران گورنر کنڈی کو ڈی آئی خان اور سکھر ایئرپورٹس کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد، موہنجو داڑو، چترال اور گلگت ایئرپورٹس کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی، جن کا مقصد علاقائی رابطوں کو بہتر بنانا ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی قیادت کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور عوامی مفاد کے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان اور سکھر ایئرپورٹس جیسے منصوبے جلد از جلد شروع کیے جائیں تاکہ مقامی آبادی کو فائدہ پہنچے اور علاقائی ترقی کو فروغ ملے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سول ایوی ایشن شاہ فہد بھی موجود تھے-#