Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi visits Sarhad Chamber of Commerce and Industries, Peshawar, and discussed matters pertaining to business and industries apportunities in the province.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi visits Sarhad Chamber of Commerce and Industries, Peshawar, and discussed matters pertaining to business and industries apportunities in the province.
Date

پشاور, 23 اگست 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ زراعت اور کاروبار کے فروغ سے ملک میں معاشی آسودگی کا آسان اور یقینی حصول ممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں گفتگو کے دوران کیا ۔ تقریب سے صدر فواد اسحاق ، غضنفر بلور ، حاجی محمد افضل ، سینیٹر الیاس بلور اور دیگر تاجر راہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ ہم سب کا صوبہ ہے ہم نے مل کر امن ترقی خوشحالی کے لیئے کام کرنا ہے ،اسلام آباد میں اکیلا آپ کا مقدمہ نہیں لڑ سکتا آپ ساتھ جائیں گے متحد ہوکر حقوق لائیں گے دلائل سے ثبوت سے اصول سے ، پاکستان کی ترقی زراعت اور کاروبار سے وابسطہ ہے اسکے علاؤہ ملکی اقتصادی مشکلات کا بہترین حل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ یوتھ انگیجنٹ ، وویمن امپاورمنٹ ۔ کھیلوں کا فروغ صوبہ کے سافٹ امیج کے حوالہ سے ضروری ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے صوبہ کے ہر مکتبہ فکر نے قربانیاں دیں اور امن سلامتی پاکستان کے استحکام کا نعرہ لگایا دو ہزار سات میں بدامنی کی لپیٹ میں مبتلاء صوبہ ہمیں دیا گیا دو ہزار تیرہ میں کافی حد تک پرامن صوبہ آنے والی حکومت کو منتقل کیا مگر آج جنوبی اضلاع میں حالات دو ہزار آٹھ  سے بھی برے ہیں ۔ شاہراہوں پر باقائدہ مسلح افراد ناکہ لگاتے ہیں شہریوں کو چیک کیا جاتا ہے ایسے حالات میں ترقی کا خواب کیسے ہوتا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک  سے تعلقات بہتر بنانا ترقی کے لیئے ضروری ہے ۔ پنجاب کے ساتھ بھی مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرینگے ، پشاور میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھی یہاں کے تاجروں کے لیئے متحرک کررہے ہیں اسی طرح ایکسائیز ٹیکس کے حوالہ سے وفاقی وزیر داخلہ سے بھی بات کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں بجلی کے ہائیڈل پراجیکٹ پر توجہ دینی ہوگی تربیلا کے متبادل ڈیم نہ بناسکے ہم آئی پی پیز کی طرف گئے شارٹ ٹرم فایدہ کے لیئے اور آج صورتحال پریشان کن ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حقوق کے لیئے خیبرپختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملا کر سیاسی قیادت اور تاجر و سماجی قیادت مل بیٹھ کر اسلام آباد میں صوبہ کا مقدمہ پیش کریں انہوں نے کہا کہ صوبہ میں آئل ریفائنری کے لیئے وفاقی حکومت سے بات کرینگے ، بجلی گیس سب سے زیادہ ہمارا صوبہ پیدا کرتا ہے مگر سب سے زیادہ کوڈ شیڈنگ کا سامنا بھی ہمارے صوبہ کو کرنا پڑتا ہے ۔اس موقع پر تاجر راہنماوں نے اپنی تجاویز پیش کیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی.