Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi visits SPERO Fundraiser Art Exhibition at Pakistan National Council of Art Gallery in Islamabad.

Art Exhibition
Date

 گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ ہمارے ملک کے عوام انتہائی باصلاحیت ہے، خیبرپختونخوا سمیت ملک میں فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے کیونکہ وہ اپنے فنپاروں کی مدد سے ملک کاسافٹ امیج اجاگرکرتے ہیں۔ پہلے سے زیادہ آج کے دور میں فنی نمائشوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کی ضرورت اور بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے روز چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب آمنہ شیخ کے ہمراہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں فن پاروں کی نمائش کے دوران کیا۔ گورنرنے نمائش میں موجود فنپاروں میں گہری دلچسپی لی اورنوجوان آرٹسٹس کی کارکردگی کو سراہا اورنوجوان آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں پاکستان میں فنون لطیفہ کے شعبے کی بہتری کے لئے موثر حکمت عملی اور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے ارٹسٹس پر بھی زوردیا کہ وہ موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ رجحانات سے آگاہی حاصل کرکے اپنے فن کو نئی جہتوں سے روشناس کرائیں۔ فنون لطیفہ سے وابستہ طلباء وطالبات اپنی صلاحیتوں میں مزیدنکھار کیلئے مسلسل محنت کریں۔ انہوں نے منتظمین کو شاندار نمائش کے انعقاد پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ایسی نمائشوں کا انعقادخیبرپختونخوا میں بھی بہت جلد کیاجائیگا جو یقینی طور پر لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہاکہ اس قسم کے نمائشوں سے طلبہ میں آگے بڑھنے اور کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ایسی نمائشوں سے نہ صرف طلبا کی فکری اور تعمیری صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ معاشرے کی اصلاح کا باعث ہوتے ہیں جن کا انعقاد تسلسل سے جاری رہنا چاہیے۔ اس نمائش سے نہ صرف آرٹ کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ علاقائی ہنر اور فنون کو بھی زندہ رکھا جا سکے گا۔#