اسلام آباد, 5 جولائی 2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نیشنل ایکریڈیشن ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمشن(NAVTTC) اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ادارہ کی چیئرپرسن گلمینہ بلال احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عامر جان اور دیگر حکام نے گورنر کا استقبال کیا اور انہیں ادارہ کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے نوجوانوں اور خواتین کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ہوگا تاکہ وہ اپنے ہی وطن اور علاقے میں باعزت روزگار کما سکیں، انہوں نے کہا کہ زراعت، دستکاری ۔ مائننگ ، جم سٹون ، ٹورازم میں خیبرپختونخوا کے نوجوانوں اور خواتین کو جدید تربیت کی فراہمی شروع کی جائے گی اسی طرح وسط ایشیا کی ریاستیں ہمارے قریب ہیں اور وہاں بھی ہمارے لیئے کاروباری ترقی کے بےتحاشہ مواقع موجود ہیں خیبرپختونخوا کے باسیوں کے وسط ایشیا کی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا جارہا ہے
انہوں نے کہا کہ نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمشن خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو استعمال میں لاکر ہمارے بچوں کو انکی دہلیز پر متعدد شعبہ جات میں ٹیکنیکل ، ہائی ٹیک ، آئی ٹی اور زبانوں کی تعلیم فراہم کریں تاکہ سکلز لیبر اور بیرون ملک زبان کے مسائل کا بھی سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کمشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے انتہائی خوش آئند قرار دیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد عامر جان نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ہزار مستحق بچوں کی تربیت کا پروگرام جاری ہے۔ چھ لاکھ سے زیادہ افراد تربیت حاصل کرچکے ہیں 56:ہزار نوجوانوں کو متعدد صلاحیتوں کی تربیت دی جارہی ہے غلط ، جعلی اور غیرمعیاری اداروں کو کمشن کے الحاق سے فارغ کردیا گیا ہے۔